3 اکتوبر 2026 - 11:06
روسی سفارتکار کا امریکا کو دوٹوک جواب: جوہری توانائی کا حصول ایران کا مسلمہ حق ہے

روس کے سینئر سفارتکار میخائل اولیانوف نے امریکا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو پُرامن جوہری توانائی سے استفادہ کرنے کا مسلمہ اور قانونی حق حاصل ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، روس کے سینئر سفارتکار میخائل اولیانوف نے امریکا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو پُرامن جوہری توانائی سے استفادہ کرنے کا مسلمہ اور قانونی حق حاصل ہے۔

ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے لیے روس کے نمائندے اولیانوف نے کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہونے کا پابند نہیں ہے اور یہ اس کا مسلمہ حق ہے۔

انہوں نے امریکی اقوام متحدہ میں سفیر مائیک والٹز کے مؤقف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ اس حقیقت سے آگاہ نہیں کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو ترک کرنے کی کوئی قانونی ذمہ داری نہیں۔

روسی سفارتکار نے مزید کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ امریکی ریپبلکن حکومت کا مؤقف جوہری عدم پھیلاؤ کے اصولوں اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی سرگرمیوں سے متعلق غلط مفروضوں پر مبنی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha